کنداپور ، 30 / جون (ایس او نیوز) بیلالا گرام پنچایت کے نندرولی میں گھر کے قریب واقع حادثاتی طور پر ایک کنویں میں گرنے سے دو بچوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ بچوں کی ماں زخمی ہوگئی اور اسے سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ۔
کنویں کے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے بچوں کی شناخت دھن راج (13 سال)، چھایا (7 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ بچوں کی ماں شیلا (34 سال) اور باپ ستیش مڈیوال کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ پتہ چلا ہے کہ شیلا آئی سی یو میں زیر علاج ہے اور اب اس کی حالت کچھ سدھر گئی ہے۔
فوت ہونے والے بچوں کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ دنوں ونڈسے کے اسکول میں زیر تعلیم تھے ۔ بعض ذرائع اسے اجتماعی خود کشی کی کوشش کے روپ میں دیکھ رہے ہیں ۔
پولیس نے غیر طبعی موت کا معاملہ درج کیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔